چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج مظفرآباد آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
مظفرآباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج مظفرآباد آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، عوام سے جلسے میں شرکت کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق : پاکستان تحریک انصاف آج مظفرآباد آزادکشمیر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسہ عام سے خطاب…
ٹی20 انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں دلچسپ ریکارڈ
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان باہمی ٹی20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انھوں نے گزشتہ روز انگلینڈ سے پانچویں میچ میں46 گیندون پر 63 رنز اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد رضوان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مشکل پچ پر شاندار بیٹنگ…
نو عمر بیٹی کے مبینہ ریپ کا مقدمہ درج
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے شوہر نے ان کی 14 سالہ بیٹی کو اس وقت ریپ کا نشانہ بنایا جب وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ…
سابق ایرانی صدر کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو دارالحکومت تہران سے گرفتار
ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک گیر مظاہروں کی حمایت کرنے کے جرم میں سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایران میں پولیس کی حراسٹ میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ان مظاہروں کی…
کوئٹہ میں تینوں بھائیوں کا قاتل سگا بھائی نکلا
کوئٹہ: ریلوے کالونی، کوئٹہ میں تینوں بھائیوں کا قاتل سگا بھائی نکلا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ریلوے کالونی میں تین بھائیوں کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، قاتل چوتھا سگا بھائی نکلا، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
حکومتی اہلکاروں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی لیکڈ آڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے
سابق وزیر اعظم ان کے اقتدار کے خاتمے کی وجہ بننے والے مبینہ امریکی سائفر کا ذکر کر رہے ہیں۔ لیک آڈیو میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے: ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے…
سابق وزیراعظم عمران خان کا آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر ردعمل سامنے آگیا
پنجاب ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، سائفر بھی لیک ہونا چاہیئے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ سائفر پر کھیلنا ہے؟ جس پر عمران خان…
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ماضی سے سیکھا ہے کہ جب ہم اپنے ہاتھ جھاڑ دیتے ہیں اور پیٹ پھیر لیتے ہیں تو ہم اپنے لیے غیر ارادی منفی نتائج اور مزید مسائل پیدا کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے طالبان کے ساتھ دنیا کے مضبوط تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے حکمرانوں کو دوبارہ عالمی تنہائی کا شکار کرنے کی صورت میں خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔ واشنگٹن کے دورے پر غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے…
اسلام آباد: سیلاب متاثرین کے ’آنگنوں‘ میں بھی خوشیوں کے پھول کھلنے لگے، کیمپوں میں 19 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں مشکلات میں گھرے سیلاب متاثرین کے فلڈ کیمپوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
وزن کم کرنے والے ملازمین کیلئے لاکھوں روپے انعام کی پیشکش
بھارت میں ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹونے گھر سے کام کرنے کے دوران موٹاپے کا شکار ہونے والے ملازمین کو اپنا وزن کم کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے لاکھوں روپے انعام کی پیشکش بھی کی ہے۔ کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ فٹنس چیلنج کو مکمل کرنے والے ملازمین کی مراعات میں…