FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

مقام ابراہیم (ع) مکہ میں | تاریخ

جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالی کا حکم ہوا کہ خانہ کعبہ کی تعمیر کریں تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالی کے حکم سے خانہ کعبہ کی تعمیر شروع کر دی۔

تعمیر کرتے کرتے جب خانہ کعبہ کی دیواریں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سر سے اونچی ہوگی اور آپ کے لیے مزید پتھر لگانا مشکل ہو گیا تو اس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ایک معجزہ ہوا جو ایک پتھر کی شکل میں تھا جس کو مقام ابراہیم کہا جاتا ہے-

یہ ایک مقدس پتھر ہے جو خانہ کعبہ سے چند گز کی دوری پر رکھا ہوا ہے یہ وہی پتھر ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کعبہ کی تعمیر فرما رہے تھے اور جب خانہ کعبہ کی دیواریں سرسے اونچی ہو گئی تو اس پتھر پر کھڑے ہوکر آپ علیہ السلام نے کعبہ معظمہ کی دیواروں کو مکمل فرمایا۔

یہ ایک معجزہ تھا یہ پتھر موم کی طرح نرم ہوگیا اور آپ علیہ السلام کے دونوں مقدس قدموں کا اس پتھر پر گہرا نشان پڑ گیا اس پتھر کا یہ بھی معجزہ ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اس پر کھڑے ہوجاتے تو یہ پتھر خود  ہوا میں اڑنے لگتا اور خانہ کعبہ کی دیواروں کی طرف ہو جاتا اس طرح ابراہیم علیہ السلام آسانی کے ساتھ مزید پتھر لگا تے جاتے اور خانہ کعبہ کی تعمیر فرماتے جاتے تھے-

آپ کے قدموں کے مبارک نشان کی بدولت اس پتھر کی فضیلت اور عظمت میں اس طرح چار چاند لگ گئے کہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب قرآن مجید میں دو جگہ اس کی عظمت کا خطبہ ارشاد فرمایا جس کا ترجمہ ہے یعنی کعبہ مکرمہ میں خدا کی بہت سی روشن اور کھلی ہوئی نشانیاں ہیں اور ان نشانیوں میں سے ایک بڑی نشانی مقام ابراہیم ہے اور دوسری جگہ اس پتھر کی عظمت کا اعلان کرتے ہوئے یہ فرمایا کہ اور ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کا مقام بناؤ۔

چار ہزار برس کے طویل زمانے سے اس بابرکت پتھر پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مبارک قدموں کے نشان موجود ہیں اس طویل مدت سے یہ پتھر کھلے آسمان کے نیچے زمین پر رکھا ہوا ہے۔

اس پر چار ہزار بارساتیں گزر گئی ہزاروں طوفان کے جھونکے اس سے ٹکرائے بار ھا حرم کعبہ میں پہاڑی نالوں سے برسات میں سیلاب آیا یہ مقدس پتھر سیلاب کے تیز دھارے میں ڈوب رہا کروڑوں انسانوں نے اس پر ہاتھ پھیرا مگر اس کے باوجود آج تک حضرت ابراہیم علیہ السلام کے جلیل القدر قدموں کے نشان اس  پتھر پرباقی ہیں۔

جو بلاشبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ایک بہت ہی بڑا معجزہ ہے اور یقیناً یہ پتھر اللہ کی آیات اور کھلی ہوئی نشانی میں سے ایک بہت بڑا نشان ہے اور اس کی شان کا عظیم الشان نشان ہر مسلمان کے لئے بہت بڑی عبرت کا سامان ہے۔

کہ اللہ تعالی نے تمام مسلمانوں کو حکم دیا کہ تم لوگ میرے مقدس گھر خانہ کعبہ کے طواف کے بعد اس پتھر کے پاس دو رکعت نماز ادا کرو تم لوگ نماز تو میرے لئے پڑھو اور سجدہ میرا ادا کرو۔

لیکن مجھے یہ محبوب ہے کہ سجدوں کے وقت تمہاری پیشانیاں اس مقدس پتھر کے پاس زمین پر لگے کہ جس پتھر پر میرے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کا نشان بنا ہوا ہے.

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »