FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

Loading live currency rates...

وزن کم کرنے والے ملازمین کیلئے لاکھوں روپے انعام کی پیشکش

بھارت میں ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹونے گھر سے کام کرنے کے دوران موٹاپے کا شکار ہونے والے ملازمین کو اپنا وزن کم کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے لاکھوں روپے انعام کی پیشکش بھی کی ہے۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ فٹنس چیلنج کو مکمل کرنے والے ملازمین کی مراعات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ان میں سے ایک خوش قسمت ملازم کو 10 لاکھ بھارتی روپے(29 لاکھ سے زائدپاکستانی رقم) کا انعام بھی دیا جائے گا۔

فٹنس چیلنج میں ملازمین کو روزانہ کم از کم اپنے جسم کی 350 کیلوریز کم کرنا ہوں گی، اس کے علاوہ ملازمین وزن کم کرنے کے حوالے سے روزانہ کے اپنے اہداف بھی طے کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »