تھانہ غازی پولیس کی کاروائی راہزنی کی واردات میں ملوث چار افراد گرفتار جبکہ 2 افراد تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے
تھانہ غازی پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر اے ایس پی سرکل غازی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر منیر خان نے کاروائی کرتے ہوئے راہزنی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا
جن کے قبضے سے تین موٹر سائیکل 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیے
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی مختلف وارداتوں میں ملوث پائے گئے اور ملزمان کے خلاف عوامی شکایت بهی موصول ہو رہی تھیں
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ہیروئن کے عادی افراد بھی شامل ہیں
عوامی حلقوں کی جانب سے تھانہ غازی پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جوا کی محفلیں سجانے والوں، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کا مطالبہ کیا
رپورٹ حامدزمان خان ہری پور