وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چک شہزاد کے علاقے میں معروف سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گھر کے اندر قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا، پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔
چک شہزاد اسلام آباد کا ایک مضافاتی علاقہ ہے اور یہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں آتا ہے۔
پولیس ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مقتولہ کو کسی بھاری چیز کے پے درپے وار کرکے قتل کیا گیا۔
کبھی کسی کو ایسی تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، ایاز امیر
سینئر ایاز امیر نے بھی اس واقعے پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایسا اندوہناک واقعہ ’کسی کے ساتھ نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے گہرے دکھ اور انتہائی تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے اس کی اطلاع ملی تو میں کیا بیان کروں، یہ دل کو ہلا کر رکھ دینے والی صورتحال ہ