سابق وزیر اعظم ان کے اقتدار کے خاتمے کی وجہ بننے والے مبینہ امریکی سائفر کا ذکر کر رہے ہیں۔
لیک آڈیو میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے: ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔‘
سابق وزیر اعظم کے اس وقت کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لیکڈ آڈیو میں جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں: ’میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔‘
آڈیو میں اعظم خان مزید کہتے ہیں: ’آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر (سفیر) نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں، اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود اور فارن سیکریٹری کی جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے وہ میں منٹس میں کر دوں گا کہ فارن سیکریٹری نے یہ چیز بنا دی ہے۔‘
اعظم خان مزید کہتے ہیں: ’ہم منٹس میں تجزیہ لکھیں گے کہ سفارتی زبان میں اس کو دھمکی کہتے ہیں ۔۔۔ منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں۔‘