جماعت اسلامی کے اس احتجاج میں سول سوسائٹی ،مذہبی اور سیاسی قائدین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
احتجاج کا مقصد موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام پر جو ٹیکس لگائے گئے ہیں حکومت اس پر نظر ثانی کرے اور ٹیکس معاف کرے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے ۔
جماعت اسلامی یوتھ پھالیہ کے ممبران نے عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی جس میں
میاں احمد (سینئر نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ پھالیہ زون )
رانا غلام عباس (نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ پھالیہ زون )
امان اللہ شاہ (نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ پھالیہ زون )
احتجاج میں رائے علی زین ( پی کے ویب نیوز چینل کے تحصیل انچارج ۔ فوکس نیوز کے بیورو چیف۔ پاک ایشیا اور سی ون نیوز کے سینئر رپورٹر نے خصوصی شرکت کی )
احتجاج میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنماؤں اور مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا جس میں چوہدری ریاض فاروق ساہی ۔ ضیغم مغیرہ( نائب امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب )۔میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ (گروپ لیڈر جماعت اسلامی پی پی 66(
۔صالح محمد رانجھا (این اے 80)
رفیق ساہی (صدر ہم آواز گروپ منڈی بہاوالدین )۔وقار الحسن ۔ سید اعجاز حسین خیالی ۔ محمد ریاض وڑائچ صدر کسان بورڈ شمالی پنجاب) اور دیگر قائدین نے شرکاء سے خطاب کیا ۔