FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اس ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ مہنگی اور کتنی سستی ہوئیں؟

ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 40 روپے 13 پیسے اور ٹماٹر کی قیمت میں 41 روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 190 گرام چائے کی قیمت 8 روپے 35 پیسے جبکہ دال چنا کی فی کلو قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ جبکہ زندہ مرغی 1 روپیہ 85 پیسہ فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے صابن، دودھ، مٹن، انڈے اور چاول بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتیوں میں کمی رونما ہوئی جبکہ 21 میں استحکام دیکھنے میں آیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 63 پیسے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 48 روپے 55 پیسے سستا ہوا ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »