FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ہیلی کاپٹر حادثےمیں 6 افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دوپائلٹس سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثےمیں 6افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مادروطن کے تحفظ، سلامتی ،دفاع کیلئے افواج پاکستان نے بےمثال قربانیاں دیں ، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اللہ شہدا کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہیلی کاپٹرحادثےمیں پاک فوج کےافسران اور اہلکاروں کی شہادت پردکھ کااظہار کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور اہلِخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔.

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »