FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

Loading live currency rates...

نوازشریف وزیراعظم شہباز شریف سے اختلافات کی خبروں پر بول اٹھے

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ مجھ سے منسوب وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق منفی بیانات غلط اور بےبنیاد ہیں۔ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے جیو نیوز کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل کی کارگردگی سے نوازشریف مطمئن نہیں۔تاہم اس حوالے سے نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھ سے منسوب وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق منفی بیانات غلط ہیں۔

نوازشریف نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف کی کوششوں سے ملکی حالات بہتر ہو جائیں گے۔نوازشریف نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف ملک کو عمران خان کے پیدا کردہ بحران سے نکالیں گے۔امید ہے انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی انتھک کاوشیں رنگ لائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »