FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کی پیش گوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے، بارش برسانے والا سسٹم آج رات تک موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا دن میں درجہ حرارت28 سے30 ڈگری تک رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ، جس کے بعد کمشنر راولپنڈی نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »