FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

سوات اور نوشہرہ میں تباہی کے بعد سیلابی ریلے پنجاب میں داخل ہوگئ

میانوالی میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چارسدہ کے مزید علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔ چارسدہ میں بھی سیکڑوں گھر پانی سے متاثر ہیں۔دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔
این ڈے ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے کے مطابق14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ایک ہزار 33 افراد جاں بحق اور1527 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔
سیلاب سے ہرطرف تباہی، دریائے کابل کے پشتے ٹوٹ گئے، کمراٹ میں تمام رابطہ پل دریا برد، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک میں 119 افراد جاں بحق 71 زخمی ہوئے ہیں، 24گھنٹوں میں 56 مرد، 9 خواتین اور 32 بچے بارشوں سے جاں بحق ہوئے ہیں، آزادکشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »