ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو فی الحال “دنیا کے ٹاپ بلے باز” کے طور پر سراہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس قسم کے کھلاڑی ہیں جس کی عالمی کرکٹ کی ضرورت ہے۔ پاک بھارت تصادم سے قبل سٹار اسپورٹس کے ساتھ بات چیت کے دوران، کوہلی نے انکشاف کیا کہ وہ 2019ء کے ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم سے پہلی بار ملے تھے اور کہا کہ پاکستانی سٹار نے ہمیشہ ان کے ساتھ “احترام ” کے ساتھ برتاؤ کیا، اور یہ ان کے شہرت پانے کے باوجود تبدیل نہیں ہوا۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ مانچسٹر میں ورلڈ کپ 2019ء کے میچ کے بعد میری عماد وسیم کے توسط سے ان کے ساتھ پہلی بات چیت ہوئی ۔ عماد کو میں انڈر 19 کرکٹ سے جانتا ہوں، ہم ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکے ہیں اور عماد نے کہا کہ بابر آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں ۔