ایشیاکپ کے لیے قومی ٹیم میں سرپرائز انٹری پانے والے حسن علی بھارت کیخلاف میچ میں پلینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اتوار کی صبح دبئی پہنچے گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ ان کو جاتے ہی میچ کھلانے کے حق میں نہیں۔
قومی ٹیم کی ممکنہ پلینگ الیون میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی،آصف علی، خوش دل، شاداب خان، نسیم شاہ، محمد نوار، حارث روف، محمد حسنین شامل ہیں۔اسکواڈ میں نوجوان بیٹر حیدر علی کے علاوہ افتخار احمد کا آپشن بھی موجود ہے تاہم اس کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انجری کے باعث محمد وسیم جونیئر ٹی20 ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد حسن علی کو بحیثیت متبادل شامل کیا گیا۔