FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

آذربائیجان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان

آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بیس لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔صدر آذربائیجان کا کہنا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امداد فراہم کرنے پر آذربائجان کا شکریہ ادا کیا۔
برطانیہ بھی پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے چالیس کروڑ کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا۔ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز (آج) پیر کو کراچی پہنچیں گے ،کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ،امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی ،وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا ،ترکیہ سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج (اتوار) کی سہہ پہر ساڑھے چار بجے پہنچے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج (اتوار) کو نور خان ائیربیس پہنچے گا۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیا ضرویہ شامل ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »