FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

عمران خان نے عالیہ حمزہ کی سربراہی میں 4 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پنجاب میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کو مؤثر بنانے کے لیے ایک نئی 4 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی ایم این اے عالیہ حمزہ کو سونپی گئی ہے۔ یہ فیصلہ عمران خان نے پہلے سے قائم کردہ کمیٹی پر تحفظات کے بعد کیا، جس میں انہوں نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی قیادت کو نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت دی ۔

ابتدائی طور پر تشکیل دی گئی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے، لیکن عمران خان نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کی سربراہی سونپی جائے، اور اس فیصلے سے فردوس شمیم نقوی کو بھی آگاہ کیا جائے ۔

عالیہ حمزہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں فعال کردار ادا کرتی رہی ہیں ۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »