FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کی مالی بدعنوانی کا انکشاف، نیب کی تحقیقات جاری

خیبر پختونخوا میں ملکی تاریخ کا ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم 2020 سے 2024 کے درمیان نکلوائی گئی، جو کہ ضلع اپر کوہستان کے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے کئی گنا زیادہ ہے۔

اس اسکینڈل میں “سیکیورٹی اینڈ ڈپازٹ ورکس KP 10113” نامی سرکاری اکاؤنٹ کو استعمال کیا گیا، جو ترقیاتی منصوبوں اور کنٹریکٹرز کی سیکیورٹیز کے لیے مخصوص تھا۔ جعلی دستاویزات، فرضی بلز، اور من گھڑت سیکیورٹیز کے ذریعے اس اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی گئی۔

تحقیقات کے دوران ایک ڈمپر ڈرائیور ممتاز کے اکاؤنٹس میں تقریباً 4.5 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا، جس نے ایک فرضی کنسٹرکشن کمپنی قائم کر رکھی تھی۔ اس کے علاوہ، تقریباً 1,000 جعلی چیکس بھی جاری کیے گئے، اور 50 سے زائد مشتبہ اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

اسکینڈل میں بااثر سیاسی اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی شمولیت کے شواہد بھی ملے ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، اور صوبائی حکومت نے بھی اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »