پاک بھارت کشیدگی میں شدت؛ وزیر دفاع خواجہ آصف کا انتباہ: جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے

پاک بھارت کشیدگی میں شدت؛ وزیر دفاع خواجہ آصف کا انتباہ: جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کسی بھی وقت مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر حملہ کیا گیا ہے، جس کا جواب دینا ناگزیر ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ افواج پاکستان کو بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارتی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ بھارت نے پاکستان کے سویلین علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
وزیر دفاع نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ بھارت کی جانب سے مزید کارروائیوں کا خدشہ موجود ہے، اور پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔