سندھ کی زمین سے خزانہ نکل آیا، سب حیران رہ گئے

سندھ کی زمین سے خزانہ نکل آیا، سب حیران رہ گئے
پاکستان کے صوبہ سندھ سے گیس کے ایک بڑے ذخیرے کی دریافت نے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے ضلع خیرپور میں شاہو-1 کنویں سے گیس دریافت کی ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق یہاں سے روزانہ 10 ملین کیوبک فٹ گیس حاصل ہو سکتی ہے، جو توانائی کے بحران سے دوچار ملک کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے نہ صرف ملکی گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمدی انحصار میں بھی واضح کمی آئے گی۔ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ تکنیکی تجربات مکمل ہو چکے ہیں اور جلد باقاعدہ پیداوار کا آغاز کر دیا جائے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک کو توانائی بحران اور گیس کی قلت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ OGDCL کے مطابق، اس دریافت سے سوان ساؤتھ بلاک میں مزید تلاش کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں، جو ملک کی توانائی کی خودکفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔