FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

حکومت نے بے گھر افراد کو مفت پلاٹس دینے کا اعلان کر دیا! جانیں کیسے حاصل کریں

لاہور – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “اپنی زمین، اپنا گھر” منصوبے کے تحت بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے مفت پلاٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے لیے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا گیا ہے، جہاں شہری آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 2,000 پلاٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔ یہ پلاٹس جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں دیے جائیں گے۔

منتخب افراد کو گھر کی تعمیر کے لیے آسان شرائط پر قرضے بھی دیے جائیں گے، جن کی واپسی کے لیے 3 ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے۔

یہ منصوبہ “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کی توسیع ہے، جس کے تحت اب تک 34,000 گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے، جبکہ 2,000 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ منصوبہ ان کے دل کے قریب ہے اور ان کے قائد نواز شریف کا خواب ہے کہ ہر بے گھر کو اپنی چھت نصیب ہو۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »