صرف چند گھنٹوں میں سونے کی قیمت نے سب کو چونکا دیا — کیا ہو رہا ہے مارکیٹ میں؟

صرف چند گھنٹوں میں سونے کی قیمت نے سب کو چونکا دیا — کیا ہو رہا ہے مارکیٹ میں؟
کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 7,800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 48 ڈالر مہنگا ہو کر 2,338 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اس اچانک اور بڑے اضافے نے زیورات خریدنے والے صارفین اور شادیوں کی تیاری کر رہے خاندانوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔