گرمی کی شدت بڑھنے پر فیصلہ: پنجاب اور سندھ میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

گرمی کی شدت بڑھنے پر فیصلہ: پنجاب اور سندھ میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق، اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ تاہم، اگر درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو تعطیلات ایک ہفتہ پہلے بھی دی جا سکتی ہیں۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ شدید گرمی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
سندھ میں بھی محکمہ تعلیم نے اسکولوں اور کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ یہ فیصلہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔