FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

مئی کے پہلے ہفتے میں طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مئی کے پہلے ہفتے میں طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مئی کے پہلے ہفتے میں طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مئی کے پہلے ہفتے میں طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مئی کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں اور آندھیوں کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش، تیز ہوائیں اور طوفانی آندھیاں متوقع ہیں، جو شہری سیلاب، بجلی کی فراہمی میں خلل، فصلوں کو نقصان اور روزمرہ زندگی میں شدید رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔پاک بھارت کشیدگی: سیکڑوں پاکستانی شہری بھارت میں پھنس گئے، واپسی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

ادارے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں سے دور رہیں، اور گھروں کے باہر موجود کمزور اشیاء کو محفوظ کریں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

این ڈی ایم اے نے کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ان کی فصلیں تیز بارش اور ہواؤں سے متاثر نہ ہوں۔

محکمہ موسمیات نے بھی تصدیق کی ہے کہ مئی کے آغاز میں مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو رہا ہے جو شدید موسمی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

عوام کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »