سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 347,100 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1368 روپے کمی کے بعد 297,582 روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 3289 ڈالر پر آ گیا ہے۔ معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع لینے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی قیمتوں میں مزید ردوبدل متوقع ہے۔