FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پنجاب پولیس کی زیر نگرانی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا عمل جاری،

پنجاب پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران پر مشتمل ریکروٹمنٹ بورڈز امیدواروں کے جسمانی و تحریری ٹیسٹ لے رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن علی ضیا لاہور، ڈی پی اوز متعلقہ اضلاع کے ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین، ترجمان پنجاب پولیس 

تحریری و جسمانی ٹیسٹ میں کامیاب 124 امیدوار ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، راولپنڈی میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کانسٹیبلز کی بھرتی کے ٹیسٹ لے رہی ہے، ترجمان پنجاب پولیس

اٹک، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان میں بھی ایکسائز کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس

30 دسمبر 2024ء سے یکم جنوری 2025ء تک امیدواروں کی دوڑ اور فٹنس ٹیسٹ کا عمل مکمل کر لیا گیاایشیاء اردو ، ترجمان پنجاب پولیس

شیڈول کے مطابق آج سے 04 جنوری تک امیدواروں کی جسمانی پیمائش کی جائے گی، ترجمان پنجاب پولیس

تحریری ٹیسٹ اور نتائج کا عمل 05 سے 07 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا، ترجمان پنجاب پولیس

ریکرومنٹ بورڈز تحریری امتحان کا نتیجہ متعلقہ ڈائریکٹرز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مشاورت سے  جاری کریں گے، ترجمان پنجاب پولیس

تمام افسران متعلقہ ڈائریکٹرز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ مل کر بھرتیوں کے عمل کی بھرپور نگرانی کریں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

بھرتی کے تمام مرا حل میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور

بھرتی کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں، آئی جی پنجاب

Previous Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »