FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

کرسمس کے موقع پر شوہر سے حاصل ہوئے تحفے نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

امریکہ کی رہائشی  ایک خاتون کو کرسمس پر اس کے شوہر نے تحفے میں لاٹری کا ٹکٹ کا لا کر دیا اور جس نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق پامیلا نامی یہ خاتون واشنگٹن کی رہائشی ہے جسے اس کے شوہر نے ڈی سی لاٹری کا ٹکٹ لا کر دیا تھا جس پر اس کا 20لاکھ ڈالر (تقریباً 15کروڑ 34لاکھ روپے) کا بڑا جیک پاٹ لگ گیا ۔
پامیلا کا کہنا ہے کہ ”مجھے دو دسمبر کو میرے شوہر نے یہ ٹکٹ تحفے میں دیا تھا اور کرسمس کے موقع پر ہمیں علم ہوا کہ اس پر ہمارا انعام بھی نکل آیا ہے۔اس لاٹری نے ہماری زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ ہمارے بچے کالج میں ہیں چنانچہ یقینا اس رقم سے ہم اپنے بچوں کی کالج کی فیسیں بھی  ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جزائر غرب الہند میں چھٹیاں گزارنے جائیں گے اور یقینا کچھ رقم ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے محفوظ بھی کریں گے۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »