فون مانگنے پر بیوی نے شوہر کی آنکھوں میں قینچی مار دی
یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انکت نے پریانکا یعنی اپنی بیوی سے یوٹیوب پر گانے سننے کے لیے موبائل فون مانگا تھا اس نے موبائل فون دینے سے یہ کہہ کر انکار کیا کہ وہ اپنے موبائل پر ہی گانے سنے۔
دونوں کے درمیان اس بات کو جھگڑا ہوا جس کے بعد پریانکا نے مبینہ طور پر انکت کی آنکھوں میں قینچی مارڈالی اور گھر سے بھاگ گئی۔
پولیس رپورٹس کے مطابق انکت نامی شخص نے تین سال قبل خاتون سے شادی کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد ہی جوڑے میں گھریلو مسائل پر اکثر جھگڑے ہونے لگےتھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے اس واقعہ سے صرف تین دن پہلے شوہر اور اس کے خاندان کے خلاف تشدد کی شکایت درج کرائی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ انکت نے بیوی پریانکا کیخلاف واقعے سے متعلق تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
انکت کے اہل خانہ نے اسے قریبی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا ہے۔ اسٹیشن انچارج نے کہا کہ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔