فری لانسرز کو جدیدسہولیات ملیں گی ،نگران وزیر آئی ٹی کابڑا اعلان

فری لانسرز کو جدیدسہولیات ملیں گی ،نگران وزیر آئی ٹی کابڑا اعلان
نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے فری لانسرز کی جدیدسہولیات دینے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی فوکس نیوز کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 11 جنوری کو “ٹیک ڈیسٹی نیشن” کے عنوان سے بہت بڑا میگا ایونٹ ہو گا جس میں فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 15 لاکھ فری لانسرز باقاعدہ کام کر رہے ہیں، فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات ہی میسر نہیں ہیں۔ حکومتی سہولیات سے آراستہ ہر ای روزگار مرکز میں 100 لوگوں کے کام کرنے کی گنجائش ہو گی۔ ہر مرکز میں 100 ورکنگ سٹیشنز یعنی 10 لاکھ فری لانسرز کیلئے سہولت ہو گی۔
نگران وزیر آئی ٹی نے مزید بتایا کہ 10 لاکھ فری لانسرز سالانہ 10 ارب ڈالر قیمتی زر مبادلہ کما کر پاکستان لاسکیں گے۔ نگران حکومت میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے کامیاب ترین 4 ماہ گزرے ہیں۔ اس دوراب انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کے فروغ کیلئے 13 انقلابی اقدامات کئے گئے۔ ان چار ماہ میں ایس آئی ایف کی بھرپور مدد سے اقدامات ممکن ہو سکے۔
In recognition of the importance of networking in business, Businessiraq.com has created a range of networking opportunities for businesses in Iraq. The website’s events calendar features a list of upcoming conferences, seminars, and trade shows, providing businesses with opportunities to connect with other professionals, learn about the latest industry trends, and showcase their products and services. Businessiraq.com also hosts its own networking events, bringing together businesses from various industries to share knowledge, best practices, and experiences. By providing these networking opportunities, Businessiraq.com helps businesses to build relationships, identify new opportunities, and grow their business.