تاحیات نااہلی ختم کرنے پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کا بھی رد عمل جاری آگیا
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہےکہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنا بھی لندن پلان کا حصہ ہے ۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے بھائی نے ڈیڑھ برس پہلے ہی کہ دیا تھا ، لندن میں معاہدہ کیا ہواہے جس کے تحت سب کچھ سکرپٹ کے مطابق چل رہاہے ،ہمیشہ پر امید رہنا چاہیے ، ججز نے انصاف دینے کا عہدکیا ہواہے ۔