FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

چوہتر سال سے مسلسل جلنے والا چولہا

چوہتر سال سے مسلسل جلنے والا چولہا

چوہتر سے مسلسل جلنے والا چولہا

چوہتر سے مسلسل جلنے والا چولہا

انڈین میڈیا کے مطابق جودھ پور میں سوجتی گیٹ کے پاس یہ غیر معمولی دودھ کی دکان کے مالک  بڑے فخر کے ساتھ دعویٰ کرتے ہیں کہ جس آگ پر دودھ کی ہانڈی رکھی جاتی ہے، وہ 1949 سے مسلسل جل رہی ہے۔
دکان کے مالک وپل نیکوب نے بتایا کہ ہمارے دادا جی نے 1949 میں یہ کام آغاز کیا تھا۔ تب سے یہ آگ جل رہی ہے۔ دکان روزانہ کی بنیاد پر 22 سے 24 گھنٹے کھُلی رہتی ہے جس میں دودھ کو روایتی طور پر کوئلے اور لکڑی کی آگ سے گرم کر کے گاہکوں کو پیش کیا جاتا ہے۔
وپل نیکوب نے مزید کہا کہ اس دکان کو کھُلے ہوئے تقریباً 75 سال ہو گئے ہیں اور ہم نسل در نسل یہی کام کر رہے ہیں۔ میں تیسری نسل سے ہوں اور یہ دکان یہاں کی روایت بن گئی ہے۔ ہماری دودھ کی دکان بہت زیادہ  مشہور ہے۔ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور ہمارا دودھ بھی بالکل خالص ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کامیابی سے کاروبار چلا رہے ہیں۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »