FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

یورپ میں برڈ فلو پھیل گیا اب تک کتنی اموات ہو چکی

 بلجیم ، فرانس ، جرمنی ، اوریورپ کے دیگر ممالک  میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث لاکھوں مرغیوں کو تلف کردیا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ملک بلجیم کے شمال مغربی حصے میں ایک پولٹری فارم پر انتہائی متعدی برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔یہ وباء بلجیم میں فرانس کی سرحد پر قائم شہر ڈکس مائیڈ میں پھیلی جس سے  95پرندے ہلاک ہو گئے۔ ماہرین نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فارم پر موجود 20100 مرغیوں کو تلف کر دیا۔اس سے پہلے فرانس میں بھی مرغیوں کے ایک فارم میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث مرغیوں کو تلف کردیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے جرمنی کے شہر برانڈنبرگ کے ایک فارم پر بھی خطرناک وائرس پھیلنے کی اطلاع کے بعد ماہرین صحت نے 11500 مرغیوں کو تلف کر دیا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »