FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

کتے کے بھونکنے پر دکاندار نے کتے کی مالکن کو قتل کردیا

کتے کے بھونکنے پر دکاندار نے کتے کی مالکن کو قتل کردیا

کتے کے بھونکنے پر دکاندار نے کتے کی مالکن کو قتل کردیا

کتے کے بھونکنے پر دکاندار نے کتے کی مالکن کو قتل کردیا

ڈیلی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے علاقے مساکھیڑی میں پیش آیا، گزشتہ رات ایک شخص اپنی دکان کو بند کرکے گھر جا رہا تھا کہ خاتون کے پالتو کتے نے اس پر بھوکنا شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کتا مسلسل بھوکتا رہا جس کی وجہ سے اس شخص کو سڑک پار کرنے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے بعد آدمی نے کتے کے بھوکنے پر شور مچانا شروع کر دیا اور اسی دوران کتے کی مالکن گھر سے باہر آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مالکن کے باہر آنے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات اس قدر بڑھ گئی کے غصے کے مارے شخص نے خاتون کے پیٹ میں زور سے لات دے ماری جس سے خاتون موقع پر ہی گر کر بے ہوش ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قریب موجود لوگوں نے خاتون کو اٹھا کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔
بعدازاں اس معاملے کو پولیس تک لے جایا گیا جہاں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کیخلاف کارروائی کی اور اسے گرفتار کر لیا۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »