نواز شریف کے پیچھے جس کا بھی ہاتھ ہو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے: منظور وسان
نواز شریف کے پیچھے جس کا بھی ہاتھ ہو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے: منظور وسان
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹئیرئین کے رہنما منظور وسان کے این اے202 خیرپور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں انہوں نے کہاہے کہ نوازشریف کے پیچھے جس کا بھی ہاتھ ہوا، پھر بھی وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہو جائیں، عام انتخابات ملتوی ہوئے تو لمبے عرصے کے لیے ہو جائیں گے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا نوازشریف پرجس کا بھی ہاتھ ہو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔
یاد رہے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری دی جا چکی ہے جس کیلئےکاغذات نامزدگیوں کے مرحلے کے بعد الیکشن ٹریبونل کا مرحلہ آج سے شروع ہو گا جوکہ 3 جنوری تک جاری رہے گا۔