مشہور ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلی کر لیا، کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
مشہور ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا اور انہوں نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے صندل خٹک نے کہا کہ کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے ابھی بالکل نہیں بتا سکتی، میرے آبائی علاقے میں بہت سے مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے میدان میں قدم رکھا ہے۔
صندل خٹک کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانا میرا اولین مقصد ہوگا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی جیسے مسائل کا سامنا ہے، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑی دی گئی ہیں، مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔