شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا قوی امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل “فوکس نیوز” کے مطابق شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں، وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں ، سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان ہے۔