ڈیلی نیوز کے مطابق سینئر رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو سدھار بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راناثنااللہ کی گاڑی حادثے میں بال بال بچی،رانا ثناللہ حلقے میں انتخابی مہم کے بعد لاہور جا رہے تھےکہ گاڑی گنے کی ٹرالی سے معمولی ٹکر کے بعد رک گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رانا ثناللہ خیریت سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔