دنیابھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر
عالمی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں آج بھی ائیرکوالٹی انڈیکس 270 ہے جس کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اسموگ سے متعلق اگلا ہفتہ بہت ہی مشکل ہے، بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں، یہی وجہ ہے کے اسکول بھی بند نہیں کرسکتے۔
دوسری طرف اسموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بہت بڑھ گئی ہیں۔
میٰڈیکل ایکسپرٹس نے شہریوں کو اسموگ سے بچاؤ کی تدابیر گھر سے اختیار کرکے نکلنے کے لیے کہا اور ماسک لگانے کی ہدایت کی ہے۔