بھارت کی حدود میں اسرائیل سے منسلک بحری جہاز پر ڈرون حملہ

بھارت کی حدود میں اسرائیل سے منسلک بحری جہاز پر ڈرون حملہ
ہندوستان کے مغربی ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں اسرائیل سےوابستہ ایک تجارتی جہاز کوڈرون نے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد اس جہاز میں آگ لگ گئی تھی
برطانوی میڈیا کے مطابق حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم جہاز کو نقصان پہنچا ہے ،اس تجارتی جہاز سے آخری بار سعودی عرب میں رابطہ کیا گیا تھا اور اس وقت وہ انڈیا کی سمندری حدود میں تھا، حملے کے بعد بھارتی نیوی علاقے میں کارروائی کر رہی ہے لیکن کارروائی کے حوالے سے کوئی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ تازہ واقعہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد پیش آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے محاصرے میں فلسطینیوں کی مدد کر رہے ہیں۔یہ حملے تجارتی جہازوں کو راستہ بدل کر افریقہ کے جنوبی کناروں کی جانب سے طویل راستوں سے گزرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔