مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال بھٹو کو آڑھے ہاتھوں لیا۔
جیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی سیاسی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے ن لیگ پر تنقید کرتے ہیں لیکن وہ نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اب تک ناممکن کو ممکن بنایا ہے اور پیپلز پارٹی نے بھٹو دور میں ہی سب کچھ کیا اس کے بعد کچھ نہیں کیا، نواز شریف اقتدار میں آنے کے بعد وہ کسی کو سیاسی طور پر نشانہ نہیں بنائیں گے۔ اختلافات کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر نواز شریف نے اکٹھا کیا۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی وفادار ساتھی یادنہیں آیا، الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کو کوئی نہیں مانے گا۔