FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

امریکہ میں لیڈی ڈاکٹر کی خوبصورتی مریضوں کے لیے خطرہ بن گئی

امریکہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر نے شکایت کی  ہے کہ اس کے مریض اسے سنجیدہ نہیں لیتے ان کی طرف سے اس کا ایسا سبب بیان کیا گیا ہے کہ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل بہت مشکل ہو جائے گا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق سٹیسی نیٹو نامی یہ ڈاکٹر امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع ایک ’ری جووی نیشن سنٹر‘ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔
ڈاکٹر سٹیسی نیٹو کا کہنا ہے کہ ”میں اتنی خوبصورت ہوں کہ میرے مریض میری خوبصورتی کی وجہ سے مجھے سنجیدہ نہیں لیتے۔ اکثر لوگ مجھے دنیا کی خوبصورت ترین ڈاکٹر کہہ کر میری تعریف کرتےرہتے ہیں اور میرے لیے یہ لقب اعزاز کی بات ہے۔“
ڈاکٹر سٹیسی کہتی ہیں کہ ”میں جانتی ہوں کہ لوگوں کو توقع نہیں ہوتی کہ ڈاکٹر اتنے خوبصورت اور پرکشش ہوسکتے ہیں، چنانچہ جب وہ مجھے دیکھتے ہیں تو دیکھتے رہ جاتے ہیں۔تعریف کے ساتھ ساتھ کئی مریض خوبصورتی کی وجہ سے میری پیشہ وارانہ کارکردگی پر شک کرنے لگتے ہیں اور میری ہدایات کو سنجیدہ نہیں لیتے۔“

یہی وجہ ہے کہ وہ بہت زیادہ خوفزدہ رہتی ہیں کہ مریض ان کی باتوں کا سنجیدہ نہ لینے کی وجہ سے کہیں اپنے آپ کو نقصان نہ پہنچالیں

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »