الیکشن 2024 ، کاغذات نامزدگی کیلئے کن چیزوں کی ضرورت ہو گی ؟تفصیلات سامنے آگئیں
ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات 2024 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ایک امیدوار مختلف تجویز کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی قومی اسمبلی کی فیس 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کی 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔امیدوار کے لیے پاکستان کا شہری ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ امیدوار کی عمر کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت 25 سال سے کم نہ ہو۔
کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپیاں منسلک کرنا ضروری ہوں گی۔ امیدوار گزشتہ تین سالوں کا انکم ٹیکس ریٹرن کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا۔قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو لیکن صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار متعلقہ صوبے کا ہو۔ قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔
یاد رہے کہ کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں 20 سے 23 دسمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
sharksuckers xyandanxvurulmus.M9PXmfPgrqMf