FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

آسٹریلیا نے اپنےویزہ قوانین سخت کرنے کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے اپنےویزہ قوانین سخت کرنے کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے ویزہ قوانین سخت کرنے کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے ویزہ قوانین سخت کرنے کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے انٹرنیشنل طلباء اور کم ہنرمندوں کیلئے ویزا قوانین کو مزید سخت کرنے کا اعلان کردیاہے۔
آسٹریلوی وزیر داخلہ کلیئر اونیل نے 10 سال کیلئے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایاہے کہ پچھلی حکومت نے امیگریشن سسٹم کوبالکل تباہ کردیا تھا جسے درست کرنے کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت امیگریشن کی تعداد کو دوبارہ کنٹرول میں لے کر آئے گی۔دو سال کے اندر تارکین وطن کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی لائی جائے گی۔نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی طلباء کو انگریزی ٹیسٹ میں اعلیٰ درجہ بندی حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی اور مزید یہاں رہنے اور بڑھانے کیلئے طالبعلم کی دوسری ویزا درخواست پر بھی سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق جون 2023 تک ریکارڈ 5 لاکھ 10 ہزار افراد آسٹریلیا منتقل ہوئے تھے تاہم اب آسٹریلوی حکومت نے جون 2025 تک سالانہ انٹیک کو ڈھائی لاکھ تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔گورنمنٹ اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں تقریباً 650,000 غیرملکی طلباء ہیں جن میں سے بہت سے دوسرے ویزوں پر ہیں۔آسٹریلیا میں نقل مکانی ریکارڈ سطح پر پہنچنے سے ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کے مسائل میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے لیکن اسکے باوجود ملک کو ہنرمندوں کی شدید کمی کا سامنا ہے جنہیں اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے وہ جدوجہد کر رہا ہے۔آسٹریلوی وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی امیگریشن پالیسی اُن غیرملکی ہنرمندوں کو زیادہ سے زیادہ آسٹریلیا کی طرف راغب کرے گی جن کی ملک کو ضرورت ہے۔

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »