سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ ’میں نے جو بھی کرنا تھا، 40 سال کی عمر سے پہلے کرلیا تھا‘۔شعیب اختر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’40 سال کی عمر کے بعد میں نے شادی کی اور اب خود کو مکمل طور پر تبدیل کر چکا ہوں۔ میں اب ہر چیز غور و فکر کرکے کرتا ہوں۔ اب میں اپنی فیملی کے ساتھ اچھے طریقے سےوقت گزارتا ہوں‘۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے صرف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی وقت گزارا ہے، اب وہ اپنے بچوں پربھی کافی اچھی توجہ دے رہے ہیں، جس کے لیے وہ اللہ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 5 سال سے انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا ہے، جس پر وہ کافی مطمئن اور شاکر بھی ہیں۔
سابق کرکٹر شعیب اخترکا شمار پاکستان کرکٹ ٹیم کے بڑے لیجنڈز میں ہوتا ہے۔ کرکٹ دنیا میں ان کی کارکردگی آج ان کی وجہ شہرت ہے۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ میزبان، یوٹیوبر اور تجزیہ کار ہیں جو مختلف شوز میں شرکت بھی کرتے ہیں۔