پاک فوج نے اپنے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنا دی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزاکے تحت 21 نومبر 2023 سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔
دونوں ریٹائرڈ فوجی افسران کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے ، عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں افراد کو مجرم قرار دیا تھا ،دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا ۔
یاد رہے کہ دونوں ریٹائرڈ افسران بیرون ملک مقیم ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا سمیت پاکستانیوں کو بغاوت پر اکسانے کی مسلسل کوشیں کرتے دکھائی دیتے تھے ۔