پاکستانی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین سے پیسے بٹورنے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل کی گئی۔
دوسری جانب قومی کرکٹرز سے پیسے لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے انکوائری رپورٹ بھی مرتب کرلی۔
ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق کرکٹر صہیب مقصود سے مبینہ طور پر رقم لینے کا واقعہ نواب شاہ کے علاقے کیریا اسٹاپ پر پیش آیا تھا،کیریا اسٹاپ پر 2 پولیس موبائل ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی تصاویر کرکٹر صہیب مقصود کو تصدیق کیلیے بھجوائی گئی ہیں۔
ایس ایس پی حیدر رضا کا کہنا ہے کہ رقم لینے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سکرنڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور ہیڈمحرر کوبھی معطل کردیا گیا۔
ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی لازمی کی جارہی ہے۔
سندھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ عامر یامین اور صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی داستان بیان کی تھی۔
yandanxvurulmus.q2wWYUAFXaFo
This site was… how do you say it? Relevant!! Finally
I’ve found something that helped me. Appreciate it!
geinoutime.com
그는 말하고 싶었어요, 이해가 안 돼요, 당신이 나에게 물어보러 와요, 신중하게 생각하세요, 마치 그가…
geinoutime.com
여기 … Xu Jing은 거의 알아볼 수 없게되었습니다.