FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

مچھلی کا سر اور اس میں سے نکلنے والی چکنائی کھانے کے فائدے جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مچھلی ایک ایسی غذاء ہے جس کے بےشمار فوائد ہیں لیکن اس حوالے سے بہت ہی کم لوگ واقف ہیں۔ پاکستان میں مچھلی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے اور ہر گھر میں یہ مختلف طریقوں سے پکا کر کھائی جاتی ہے۔ لوگ عام طور پر مچھلی کے گوشت کو کھانا پسند کرتے ہیں لیکن اس کے سرے مچھلی فروش کے پاس ہی چھوڑ جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں مچھلی کے سروں کے 5 ایسے فائدے شامل کیے جا رہے ہیں جنہیں جان کر آپ اس طاقتسے بھرپور کھانے کو اپنی خوراک میں شامل کرنا پسند کریں گے۔

زبردست پروٹین: مچھلی کے گوشت میں بہترین معیار کا پروٹین پایا جاتا ہے لیکن یہ بات بھی جانیں کہ مچھلی کے سرے بھی اس پروٹین سے خالی نہیں ہوتے۔ مچھلی کے سروں سے نکلنے والا مادہ کولیسٹرال سے پاک ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے کئی دائمی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ خاص طور پر جب سردی کے موسم میں جسم کا ایمیون سسٹم کمزور ہو جاتا ہے، مچھلی کے سر کو کھانا وائرل بیماریوں کو آپ کے جسم سے دور رکھتا ہے۔

 وٹامن اے سے بھرپور: مچھلی کے سروں سے نکلنے والی چکنائی میں وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے، جو دیگر غذائی اجزا کا خزانہ ہے۔ یہ وٹامن ہمارے جسم میں کئی اہم کام سرانجام دیتا ہے، جیسے قوت مدافعت کو فعال رکھنا، جسم کو فری ریڈیکلز کے حملے سے بچانا اور کینسر جیسے مرض کو پیدا ہونے سے روکنا، آنکھوں کی بینائی وغیرہ۔

 اومیگا تھری فیٹ: چربی والی مچھلی اور مچھلی کی جِلد اومیگا تھری فیٹ حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔ مچھلی کے سروں سے نکلنے والا مادہ، مچھلی کے گوشت اور اسکن کی نسبت کہیں زیادہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اومیگا فیٹ ہمارے جسم میں بہت سے اہم کام سرانجام دیتی ہے، خاص طور پر دماغ کے لیے انتہائی مفید چیز ہے اور دماغ سے منسلک بیماریاں جن میں ڈپریشن، اینگزائٹی، کینویژن وغیرہ شامل ہیں کے لیے انتہائی فائدہ مند چیز ہے۔

 بیماریوں کا خاتمہ: میٹابولک سینڈرم جن میں ذیابطیس، ہارٹ، کولیسٹرال اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریاں شامل ہیں، میں مچھلی کے سروں میں موجود چکنائی کو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے یہ بیماریاں جسم کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں رہتیں۔ اگر آپ کو یہ مشاہدہ کرنا مشکل ہو تو صرف 1 مہینہ اسے روزانہ کھا کر دیکھیں، آپ خود مان جائیں گے کہ یہ کتنی زبردست خوراک ہے۔

 قیت میں سستی: مہنگائی کے دور میں، جب کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوتی ہیں اور ایسے وقت میں مچھلی کا گوشت دستیاب ہوتا ہے، آپ کو مچھلی کے سرے انتہائی سستے داموں میں مل سکتے ہیں۔ لوگ اسے عام طور پر مچھلی فروش کے پاس ہی رہنے دیتے ہیں اور وہ انہیں انتہائی سستے داموں میں فروخت کر دیتے ہیں۔ تھوڑی سی توجہ کے ساتھ مچھلی کے سر کو پکائیں اور اس کے لذیڈ ذائقے کا لطف اٹھائیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »