قطر کا کہنا ہے کہ جمعے کو غزہ میں قید 13 یرغمالیوں جبکہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی غیر واضح تعداد کو رہا کر دیا جائے گا۔ چار دنوں میں کم از کم 50 یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے جس کے بعد ایک اندازے کے مطابق 190 فلسطینی عسکریت پسند گروپوں کے پاس رہ جائیں گے۔ اسی عرصے کے دوران 150 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں اب تک تقریباً 15 ہزارافراد ہلاک اور کئی بے گھر ہو چکے ہیں۔ ہلاکتوں کی درست تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنا ناممکن ہے تاہم یہ واضح ہے کہ بہت سے فلسطینی اور اسرائیلی خاندانوں کے لیے جنگ میں یہ وقفہ بہت تاخیر سے آیا ہے۔ فدا زید جن کا 20 سالہ بیٹا اُدائی فضائی حملے میں ہلاک ہوا، کا کہنا ہے ’یہاں زندہ وہی ہیں جو مر چکے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’آخری بات جو اس نے مجھ سے کہی وہ یہ تھی کہ وہ جمعے کو جنگ بندی کا انتظار کر رہا ہے۔ اس نے مجھ سے کہا کہ میں اس کے لیے چاول اور چکن کی دعوت تیار رکھوں۔‘ فدا زید کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ میں اور میرے بچے یہاں مر جائیں تاکہ ہمیں ایک دوسرے کا ماتم نہ کرنا پڑے۔‘ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق غزہ کے 22 لاکھ سے زائد رہائشیوں کے لیے امداد فراہم کی جائے گی۔ القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ ’جنگ بندی کا اطلاق چار دن کے لیے ہو گا جس کے دوران السقام بریگیڈ، فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کی جانب سے تمام فوجی کارروائیاں بند کی جائیں گی۔‘ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جمعے کو جن یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا ان کی فہرست ملنے کے بعد ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ لسٹ میں کن کن افراد کے نام شامل ہیں۔ جمعرات کو جنگ بندی کے بجائے لڑائی میں شدت آگئی تھی۔ دن بھر غزہ کے شمال میں دھماکے سنے گئے اور علاقے پر دھوئیں کے گہرے بادل چھائے رہے۔ حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں نے 7 اکتوبر کے حملوں کے دوران 240 اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا تھا۔ ان حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری شروع کر دی اور بعد ازاں زمینی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک 14 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ خیال رہے کہ دونوں جانب سے خواتین اور 18 سال سے کم عمر افراد کو رہا کیا جائے گا۔ فلسطینیوں کو تین اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔ حماس کی جانب سے جن افراد کو رہا کیا جانا ہے ان میں تین سالہ ابی گائیل ایڈن سمیت تین امریکی بھی شامل ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا آغاز
- International
- اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا آغاز
November 24, 2023
gaza gaza israel gaza strip hamas israel war israel israel airstrikes gaza israel gaza israel gaza airstrikes israel hamas israel hamas war israel hamas war news today israel news israel palestine israel palestine conflict israel palestine conflict history israel palestine news israel palestine war israel palestine war live israel vs palestine israel war palestine palestine and israel palestine israel palestine vs israel war in israel