اسلام آباد (92 نیوز) – وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خود کش دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم نے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید اہلکار کو شہدا پیکج دینے کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔