FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اظہر علی کو ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے خراج تحسین

کراچی: پاکستان کے مایانہ ناز بلے باز اظہر علی کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے خراج تحسین پیش کیا۔کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اظہر علی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑیوں نے انہیں الوداع کیا جبکہ قومی ٹیم نے فضاء میں بلے لہرا کر اظہر علی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔سابق کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کیریئر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 302 رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی تاہم انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کو اپنے لیے وہ یادگار نہ بنا سکے

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »