FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

لانگ مارچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں 13 لوگوں کو گولیاں لگی تھیں

کل حقیقی آزادی مارچ وہیں سے شروع کریں گے جہاں ہمارا ساتھی معظم گوندل شہید ہوا،کل وزیرآباد میں شام ساڑھے چار بجے شرکاء سے آن لائن خطاب کروں گا، عمران خان کا عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام

اسلام آباد (فوکس نیوز۔ 09 نومبر2022ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ وہیں سے شروع ہوگاجہاں 13لوگوں کو گولیاں لگی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز سے قبل عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1590399502548373504?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1590399502548373504%7Ctwgr%5E615cb3d66648f2152e78a0193e9f16a4b9a22a44%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-11-09%2Fnews-3348646.html

سابق وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ وہیں سے شروع ہوگاجہاں 13لوگوں کو گولیاں لگی تھیں، کل حقیقی آزادی مارچ وہیں سے شروع کریں گے جہاں ہمارا ساتھی معظم گوندل شہید ہوا،کل وزیرآباد میں شام ساڑھے چار بجے شرکاء سے آن لائن خطاب کروں گا، پاکستان بننے کے بعد ہمارا حقیقی آزادی مارچ سب سے بڑی تحریک ہے، جو قوم آزاد نہیں ہوتی اس کی پرواز نہیں ہوتی۔
جبکہ اس سے قبل لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے فواد چوہدری کی جانب سے بھی اہم بیان جاری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا۔ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں، عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی میں ہوں گے۔ جبکہ پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ کل 2 لانگ مارچ ہوں گے، ایک اسد عمر اور ایک شاہ محمود نکالیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روک دیا گیا تھا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی نے پہلے بدھ اور پھر جمعرات سے مارچ کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا۔ بتایا گیا کہ فی الحال عمران خان مارچ میں شریک نہیں ہوں گے۔ عمران خان لاہور میں رہ کر روزانہ مارچ سے آن لائن خطاب کیا کریں گے، بعد ازاں عمران خان مارچ کو لیڈ کرنے کیلئے راولپنڈی پہنچیں گے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »